رابی پیرزادہ نے خواتین کیلئے فلاحی پراجیکٹ کی تیاریاں شروع کر دیں

جمعرات 21 جون 2018 12:53

رابی پیرزادہ نے خواتین کیلئے فلاحی پراجیکٹ کی تیاریاں شروع کر دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرز ادہ نے خواتین کیلئے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نت نئے تجربات کرنے کی ماہر رابی پیرزادہ نے معاشرے میں با عزت روزگار حاصل کرنے والی خواتین کے لئے ایک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت خواتین کو بیوٹییشن اور ڈریس کٹنگ کے کورس کروائے جائیں گے اور ان میں سے پچیس فیصد کوٹہ یتیم اور مستحق خواتین کے لئے ہو گا جن سے کوئی بھی معاوضہ وصول نہیں کیا جائے گا ۔

ابتدائی طور پر رابی پیرزادہ اس کا آغاز لاہور سے کریں گی اور بعد ازاں اس کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ خواتین کو اپنا بزنس شروع کرنے کے لئے بینک سے مالی معاونت میں مدد فراہم کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں