متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آ کر بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات سستی کرے گی ، لیاقت بلوچ

بدھ 20 جون 2018 22:30

متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آ کر بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات سستی کرے گی ، لیاقت بلوچ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں متحدہ مجلس عمل پاکستان کے نائب صدر پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنمائوں نے 2018 ء کے انتخابات میں انتخابی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلائے گی ۔

(جاری ہے)

پشاور ، کراچی ، کوئٹہ ، ملتان سمیت دیگر شہروں میں تاریخ ساز جلسے منعقد کرے گی ان جلسوں سے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما ،مولانا فضل الرحمن ، سینیٹر سراج الحق ، پروفیسر ساجد میر ، علامہ ساجد علی نقوی ، شاہ اویس نورانی خطاب کریں گے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایم ایم اے کا منشور قوم کی امنگوں کاترجمان اور ان کی امیدوں کا مرکز و محور ہے ۔

سابقہ برسراقتدار جماعتوں نے اپنے منشور سے روگردانی کی ہے جس کے سبب آج ملک بے پناہ مسائل کا شکار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آ کر بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات سستی ، عوام کو اشیائے خوردونوش پر سبسڈی ، صحت ، تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کرے گی ۔ زراعت ، صنعت و تجارت پر خصوصی توجہ دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں