عمران خان جمہوریت کونقصان پہنچارہے ہیں،ملک کی کشتی میں سوراخ کررہے ہیں‘خواجہ سعد رفیق

تبدیلی کی بات کرنے والا جس شاخ پربیٹھا ہے اسی کوکاٹ رہا ہے،تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے آئے گی‘سابق وفاقی وزیر

بدھ 20 جون 2018 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان جمہوریت کونقصان پہنچارہے ہیںاورملک کی کشتی میں سوراخ کررہے ہیں،تبدیلی کی بات کرنے والا مجرم اعظم ہے،تبدیلی کی بات کرنے والا جس شاخ پربیٹھا ہے اسی کوکاٹ رہا ہے،تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے آئے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے شادا ب کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہمیں کام کرنے کیلئے پانچ سال کی بجائے صرف ساڑھے تین سال ملے اس میں جتنا ہوسکا ہم نے کام کیا ہماری حکومت سے پہلے سی این جی اسٹیشن پرلائنیں لگی ہوتی تھیں آج کوئی لائن نہیں لگتی،ہم نے بجلی بنائی اگر نہ بناتے تو20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی،ریلوی18 ارب روپے کماتاتھا جسی50 ارب روپے تک پہنچایا،ہم نے دیگر جماعتوں سے بات کی اور آپریشن کرکے کراچی میں امن واپس لائے،ہماری حکومت نے دہشت گردی کی کمر توڑی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارا مخالف ساڑھے 3 سو نہ صرف 10ڈیم کے نام ہی بتادیں جوبنائے ہیں،مخالفین ہماری میٹروبس کو جنگلا بس کہتے رہے ہو،سارا پشاورکھودڈالا،سڑکیں کھدی پڑی ہیں کوئی کام کیا ہے تو بتاو خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ لاک ڈان،دھرنے اورسازش کرکے ملک کے وزیراعظم کو چلتاکردیاگیا۔پانچ سال گزر گئے ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ میرے حلقے کی4ٹکڑے کیے گئے لیکن پھر بھی حلقے کی عوام ہمارا بھرپور ساتھ دے گی۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان جمہوریت کونقصان پہنچارہے ہیںاورملک کی کشتی میں سوراخ کررہے ہیں،تبدیلی کی بات کرنے والا مجرم اعظم ہے،تبدیلی کی بات کرنے والا جس شاخ پربیٹھا ہے اسی کوکاٹ رہا ہے،تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے آئے گی۔انہوںنے کہا کہ کیا ہماری کوئی عزت نہیں،کیا ہم بے عزتی کرانے کے لیے سیاست کرتے ہیں تبدیلی کی بات کرنے والے نے جھوٹ کی سیاست کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے ساتھ جوکچھ کیا گیا،کیا ہم نے کوئی دھرنا دیا۔ عمران خان نے طاہرالقادری کے ساتھ مل کراسلام آباد میں دھرنا دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں