پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے اور فائن میدے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے ،فائن میدے کی بوری کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا

بدھ 20 جون 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے اور فائن میدے کی قیمت میں اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے جبکہ فائن میدے کی 84 کلو گرام بوری کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس اضافہ کے بعد بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ریٹیل قیمت 735 روپے سے بڑھ کر 755 روپے جبکہ فائن میدے کی 84 کلو گرام بوری کی قیمت 3500 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گئی ہے ۔ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ کا رجحان رہا جس کے باعث آٹا اور فائن میدہ کی قیمت میں اضافہ نا گزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں