ْنگران صوبائی وزیر ماحولیات سعید اللہ بابر کی زیر صدار ت تحفظ ماحولیا ت کے حوالے سے اجلاس

بدھ 20 جون 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) اجلاس میں عوام کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔محکمہ ماحولیات کے افسران ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر سعید اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے نچلی سطح پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق مضامین کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیات آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کو بھاری جرمانے کیے جانے چاہیے اورمحکمہ ماحولیات صنعتوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے موثر اقدامات کرے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ متبادل ذرائع کے ذریعے توانائی کا اصول ماحولیا تی آلودگی میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔اس موقع پر ایشئین ڈویلپمنٹ بینک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندوں نے حکومت پنجاب کے تعاون سے تحفظ ماحول کے حوالے سے شرو ع کیے جانے والے منصوبوں پریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں