نگران صوبائی وزیر پنجاب برائے زراعت ، خوراک اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سر دار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت

سیکرٹری فوڈ،سیکرٹری ایگریکلچر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبائی وزیر کو متعلقہ اداروں کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ

بدھ 20 جون 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر پنجاب برائے زراعت ، خوراک اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سر دار تنویر الیاس خان نے قلمدان سنبھالنے کے بعد با قاعدہ کام کا آغاز کرتے ہوئے سیکرٹری فوڈ ، سیکرٹری ایگریکلچر کے دفاتر کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری فوڈشوکت علی،سیکرٹری ایگریکلچرمحمد محمود اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے اداروں کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی ،اہداف،درپیش چلنجز اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

سیکرٹری ایگریکلچر کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کوجدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جس کیلئے متعدد اہم پروجیکٹس کامیابی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زراعت کا اہم ہدف کسانوں کی فلاح،ان کو درپیش مسائل کا حل، منافع بخش اجناس کی پیداوار کو بڑھانا اور دیگر اجناس ضروریہ کی دستیا بی کو یقینی بنانا ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت کے تمام شعبے مل کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس خان نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ بہترین نتائج کیلئے وزارت کے تمام اداروں اور شعبہ جات کے مابین ہم آہنگی اور بہترین تعاون کو فروغ دینے کیلئے کام کروں گا ۔ نگران حکومت اداروں کی کارکردگی، الیکشن کے عمل کو معیاری ، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی ۔ہماری اولین ترجیح شفاف الیکشن کا انعقاد اور قوم کی امیدوں پر پورا اُترنا ہے ۔وزارت کے ہر شعبے کو بہترین نتائج اور کارکردگی دیکھانے کیلئے جو بھی معاونت درکار ہویقینی بنائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں