کسی ترقیاتی منصوبے کے فنڈنہیں روکے جا ئیں گے تاہم انتخابات تک اخراجات کو کنٹرول کیا جا ئے گا ‘ضیاء حیدر رضوی
ٹیکس دہندگان حکومتوں میں سٹیک ہولڈز کی حیثیت رکھتے ہیں خود کو عام آدمی کی بجائے پارٹنر سمجھ کر ٹیکس ادا کریں تا کہ ریاست کے زیر کفالت افراد کو زندگی کی بہتر سہولیات مہیا کی جا سکیں‘نگران صوبائی وزیر خزانہ و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
بدھ 20 جون 2018 19:10
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ضیاء حیدر رضوی نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیدحسن عسکری سمیت تمام نگران وزراء بار بار واضح کر چکے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ شفاف الیکشن کا انعقاد ہے الزام تراشی کی سیاست سے نگران حکومت کا کوئی واسطہ نہیں۔ٹیکسیشن سے متعلقہ معالات کو سلجھانے کے لیے ایسے ایس اوپیز وضع کر رہے ہیں جو آئندہ حکومتوںکے لیے بھی قابل عمل ہوں۔ اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی راحیل احمدصدیقی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ آج پی آر اے کی جانب سے چاروں صوبوںکی ٹیکس ایجنسیوں اور فیڈرل بورڈ آف کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ مشاورت کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کوئٹہ سندھ اور بلوچستان ریونیو اتھارٹیز کے نمائندگان کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ لائحہ عمل کی تائید کرتے ہوئے ان کی تجاویز کو سراہا۔ صوبائی وزیر نے وفاقی نمائندہ سے درخواست کی کہ وہ جلد اس حوالے سے ایک مشترکہ اجلاس طلب کریں تا کہ اتھارٹیز کو اپنے موقف سے آگاہ کیا جا سکے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر نے سول سیکرٹریٹ میںسینما ہالز کے مالکان سے بھی ملاقات کی اور ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے ان کے تحفظات کے خاتمے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے 30جون تک ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ اُنھوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو پابند کیا کہ وہ سینما گھروں کے مالکان کے ساتھ ملکر ٹیکس ادائیگی کا آسان فارمولا طے کریں جو حکومت اور سٹیک ہولڈز دونوں کے لیے قابل قبول ہو۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا