میڈیا کے خلاف سنسرشپ آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے‘ مر یم اورنگزیب

صحافیوں کو ہراساں کرنا، کیبل آپریٹرز اورہاکروں پر دبائو ڈالنا آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے’تر جمان (ن) لیگ

بدھ 20 جون 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی تر جمان مر یم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کے خلاف سنسرشپ آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے‘صحافیوں کو ہراساں کرنا، کیبل آپریٹرز اورہاکروں پر دبا ڈالنا آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جاری اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزاد میڈیا کے بغیر شفاف اورغیر جانبدارانہ انتخابات ممکن نہیں(ن) لیگ آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے آزادی اظہار کو یقینی بنانا اور سنسرشپ روکنامسلم لیگ ن کے منشور کا جزوہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام میڈیا گروپس، صحافی برادری،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو اکٹھا ہو نا پڑے گاآئین ملک میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت کا ضامن ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں