نیا پاکستان پرانے مستریوں اور اوزاروں سے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘قمر زمان کائرہ

خان صاحب پہلے قوم کو بتائیں پانچ سالوں میں آپ نے کیا کیا ،خیبر پختونخواہ میں پانچ سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے ْمیگاپراجیکٹ میں شریفوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں ،عدالت میں سوپیشیاں جمہوریت کے لیے نہیں کرپشن پر ہیں ،الیکشن کمیشن اور نگران حکومت فوری طور پرپہلے سے موجود انتظامی مشینری فی الفور تبدیل کرے ‘صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

بدھ 20 جون 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیا پاکستان پرانے مستریوں اور اوزاروں سے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،خان صاحب پہلے قوم کو بتائیں کہ پانچ سالوں میں آپ نے کیا کیا ہے ،خیبر پختونخواہ میں پانچ سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے،میگاپراجیکٹ میں شریفوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں ،عدالت میں سوپیشیاں جمہوریت کے لیے نہیں کرپشن پر ہیں ،الیکشن کمیشن اور نگران حکومت فوری طور پرپہلے سے موجود انتظامی مشینری فی الفور تبدیل کرے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہیدجمہوریت بے نظیربھٹو کی سالگرہ پر تمام کارکنان کومبارکباد پیش کرتا ہوں ،شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے،ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ ہم شہیدوں کی شہادت بھی خوشی سے مناتے ہیں ان سے کہتا ہوں ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

جس مقصد کے لئے بی بی شہید اور بھٹو صاحب نے جان دی اس کے لئے تجدید عہد کریں گے ۔

ماضی میں بھی ہم نے کم بیک کیا اور پراپیگنڈہ ہوا ایجنسیاں بھی استعمال کی گئیں لیکن ہم کم بیک کرتے رہے ،بلاول ملکی مسائل کا حل لے کرباہر نکلیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی میں کرپشن کے تذکرے ہیں ہم کہتے تھے تولوگوں کو برا لگتا تھا،آج وزیر اعلی کا فرنٹ مین بھی نیب کے سامنے پیش ہوا،میگاپراجیکٹ میں شریفوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں ،لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی ،گڈ گورننس کہیں نظر نہیں آئی۔

عدالت میں سوپیشیاں جمہوریت کے لیے نہیں کرپشن پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیاپاکستان پرانے مستریوں اوراوزاروں سے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،خیبرپی کے میں پانچ سال میں پاکستان سطح کا بھی کوئی ہسپتال نہیں بنا۔صحت کارڈ اور وسیلہ روزگار بے نظیر اور زرداری کا پروگرام تھا۔نیازی صاحب خیبرپی کے میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں بنائی ،چیف جسٹس نے کراچی کے ہسپتالوں پر انعام دیئے ،عالمی معیار کے ہسپتال پیپلز پارٹی کے دور میں بنے ،سندھ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائے ۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مسائل کوحل کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) اور نئے پاکستان کے خواب دکھانے والوں کا وطیرہ ہے اس طرح کے جھوٹ بولنا اور خواب دکھانا ہے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مقدس فریضہ سرانجام دینے کے لیے بھی شاہانہ انداز ہیں ،عمران خان کہتے ہیں کہ دس ہزار لوگ بھی آجائیں توفیصلہ نہیں بدلوں گا ہم بھی دھرنے کے وقت نیازی صاحب سے یہی کہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن اور نگران حکومت فوری طور پرپہلے سے موجود انتظامی مشینری فی الفور تبدیل کرے دنوں نہیں بلکہ گھنٹوں میں تبدیلی نظر آنی چاہیے ،پریذائڈنگ افسران محکمہ تعلیم کے بجائے سول ججز ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت سے مطالبہ ہے کہ کنٹونمنٹ ایریاز میں سیاسی جماعتوں کو جھنڈے اورا نتخابی مہم پرپابندی نہیں ہونی چاہیے آرمی،چیف اس کانوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ چند دن میں اپنا منشور قوم کے سامنے لائیں گے ،پارٹی امیدواروں کااعلان کرکے ایک جماعت نے حشردیکھ لیا،پیپلز پارٹی ابھی مشاورت کررہی ہے امیدواروں کااعلان جلد کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں