محترمہ بے نظیر بھٹو کا 65واں یوم پیدائش (آج )منایا جائیگا،خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی

بدھ 20 جون 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سابق وزیرا عظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا 65واں یوم پیدائش آج (جمعرات ) 21جون کو منایا جائیگا۔اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں مرحومہ کی جمہوریت اور ملک و قو م کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹو کی سب سے بڑ ی بیٹی تھیں جو 21جون 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

4اپریل 1979ء کو اپنے والد کی وفات کے بعدمحترمہ نے 29برس کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی ۔

(جاری ہے)

34سال کی عمر میں محترمہ بے نظیر بھٹو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔محترمہ کو پاکستان اور عالم اسلام کی دو دفعہ خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔محترمہ کی 54سالہ زندگی کے 24برس ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کیلئے جدو جہد پر محیط ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ایک جلسہ کے بعد شہید کر دیا گیا۔محترمہ کے 65ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے چاہنے والے خصوصی تقریبات کا اہتمام اور کیک کاٹیں گے جبکہ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں