ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع ،اسکے ساتھ آگاہی مہم زیادہ سے زیادہ افراد کو فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کریگی‘ماہرین
سکیم معیشت پر دبائو ختم کرے گی ، حکومت کو اضافی ریونیو ملے گا اور تاجر بھی اپنے وہ اثاثہ جات قانونی بناسکیں گے جو وہ کسی وجہ سے پہلے ظاہر نہیں کرپائے‘لاہور چیمبر میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء پر سیمینار سے ملک طاہر جاوید، ذیشان خلیل، عائشہ عمران بٹ اور دیگر کا خطاب
بدھ 20 جون 2018 18:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا لاہور چیمبر کا دیرینہ مطالبہ ہے، اس سکیم کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، یہ لمحہ فکریہ ہے کہ بیس کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں صرف بارہ لاکھ کے قریب افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں جو پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی کم شرح کی وجہ ہے۔
کمشنر ان لینڈ ریونیو عائشہ عمران بٹ نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو سکیم کے اغراض و مقاصد، اس کے فوائد اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ جو تاجر کسی وجہ سے اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کرسکے ان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ صرف دو سے پانچ فیصد ٹیکس ادا کرکے انہیں قانونی حیثیت دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018 ء کے تحت شناختی کارڈ نمبرکو نیشنل ٹیکس نمبر کا درجہ دیا گیا ہے، بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے، غیرملکی زرمبادلہ واپسی پر دو فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے، ملکی و غیر ملکی زرمبادلہ کے حامل افراد حکومت سے پانچ سالہ مدت کے لیے بانڈز خرید سکیں گے جس پر حکومت سالانہ تین فیصد منافع بھی دے گی، بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کو تین فیصد جرمانہ ادا کرکے قانونی کیا جاسکے گا اور سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے ذرائع کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محتسب پنجاب کے حکم پر مختلف محکموں کے سائلین کے واجبات ادا کر دیئے گئے،ترجمان
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے200 ویں روز 4.75 ملین روپے سے زائد کی وصولی
وزیر اعظم غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشن پر کام کر رہے ہیں،حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد ..
ای روزگار پروگرام کی آن لائن اور آن کیمپس کلاسز شروع
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
اداکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی منائی گئی
روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کا الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ
سکولوں کے اوقات کار میں کمی، تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
غیر ضروری درخواستوں کی وجہ سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے‘ہائیکورٹ
لیسکو کی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث ملزم گرفتار
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں کے ججز کو چیمبرز کے بجائے کمرہ عدالت میں سماعت کا حکم
پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی، 22اپریل سے آگاہی مہم کا آغاز
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
وزیر اعظم غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشن پر کام کر رہے ہیں،حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی ،شیزا فاطمہ
-
ای او بی آئی کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں:پنشنرز فورم
-
سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی