ْپی ٹی آئی ایک پانی کا بلبلہ ہے 25جولائی الیکشن کے بعد یہ کہیں نظر نہیں آئیگی‘ پرویز ملک

دوغلے سیاستدانوں نے سندھ اورکے پی کے میں اپنے دور اقتدار میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا‘عمران نذیر

بدھ 20 جون 2018 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک پانی کا بلبلہ ہے 25جولائی الیکشن کے بعد یہ کہیں نظر نہیں آئے گی ، استعمال کرنے والوں نے انہیں تشو پیپر کی طرح اسے استعمال کوڑے دان میں پھینک دیں گے،پاکستان مسلم لیگ کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام کرتی ہے،مسلم لیگ (ن) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کارکردگی کے بل بوتے پر اگلا الیکشن اکثریت سے جیتے گی۔

گذشتہ روز اپنے حلقے الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے اپنے دور اقتدار میں ترقی کا راستے روکنے کیلئے ہر حربہ آزمایا اور عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے محروم رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ، جھوٹے دعووں اور دلفریب نعروں سے ووٹرز کو گمراہ نہیںکیا جا سکتا، عوام صرف کارکردگی کے بل بوتے پر ووٹ دیں گے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنے سیاسی نظریئے پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

زرداری اور عمران خان کی لوٹ مار، جھوٹ اور دھوکے بازی کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ دوغلی سیاست کے علمبرداروں نے سندھ اور خیبر پی کے میں اپنے دور اقتدار میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور نہ ہی بنیادی مسائل پر توجہ دی ہے جس طرح انہوںنے عوام کو نظر انداز کیا اسی طرح انتخابات میں وہ انہیں بھی مسترد کر دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں