چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لے کرآئیں گے،خواجہ سعد رفیق

چوہدری نثار کا نوازشریف کے ساتھ پرانا تعلق ہے، پچھلے 4سال میں تعلقات مزید خراب ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 جون 2018 15:55

چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لے کرآئیں گے،خواجہ سعد رفیق
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لے کرآئیں گے، چوہدری نثار کا نوازشریف کے ساتھ پرانا تعلق ہے، پچھلے 4 سال میں تعلقات مزید خراب ہوئے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس میں پرویز رشید اور طارق فاطمی نے قربانی دی۔

دونوں کی قربانی معاملہ سلجھانے کیلئے دی گئی۔نوازشریف کو قربانی کا صلہ نہیں ملا بلکہ معاملات مزیدبگڑ گئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری نثار کا نوازشریف کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔ لیکن نوازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان تعلقات پچھلے 4سال میں مزید خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لے کرآئیں گے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوہے کی چنے چبانے والی بات لڑ گئی،اب مجھے چنے چبانے پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈوری ہلانے کی بات کرتا ہوں تودوسرے دن جواب مل جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ نیب کے اندر سابق صدر پرویز مشرف کی باقیات بیٹھی ہوئی ہیں۔سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شجاعت صاحب سمجھ دار آدمی ہیں۔چوہدری شجاعت کی نوازشریف کونصیحت میں سمجھداری ہوتی تھی۔ق لیگ بننے سے بڑا نقصان چوہدری شجاعت کا ہوا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی عیادت کیلئے ہارلےاسٹریٹ کلینک لندن پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پرانہوں نے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق سوال پر کہا کہ کلثوم نوازکی طبیعت کے بارے میں کچھ دیرمیں بریف کروں گا۔ ان سے مزید سوال کیا گیا کہ آپ کا 30 سال کا دیرینہ رفیق آپ کا ساتھ چھوڑ گیا؟ اس بارے کچھ کہیں گے؟ جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں