نگران حکومت اچھی شہریت کے حامل افسران کو بھی (ن) لیگ کا حامی ہونے کے الزام میں انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ‘حناء پرویز بٹ

پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ ایک خاتون کو پنجاب کی ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا مگر اس کو بھی انتقام کا نشانہ بنادیا گیا ‘رہنما (ن) لیگ

بدھ 20 جون 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب حنا پروز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں سب سے زیادہ اداروں کا با اختیار بنایا ،تمام افسران نے با خوبی اپنی خدمات سر انجام دی لیکن نگران حکومت اچھی شہریت کے حامل افسران کو بھی (ن) لیگ کا حامی ہونے کے الزام میں انتقام کا نشانہ بنارہی ہے جو سراسر غلط اقدام ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ ایک خاتون کو پنجاب کی ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا لیکن اس کو بھی انتقام کا نشانہ بنادیا گیا ہے ایسے اقدامات سے افسران بدلی کا شکار ہو رہے ہیں ۔نگران حکومت کا کام صرف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے نا کہ غیر جمہوری احکامات سے افسران کو دبائو کا شکار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ میاں نواز شریف نے قوم کو نئی سوچ اور نظریہ دیا،ووٹ کے تقدس کی پامالی نے ملک کو نقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ہمیں اپنی ترجیحات کو بدلنا ہو گا سزا اور جزا کا طریقہ کار سب کیلئے برابر ہونا چاہیے اگر فرد واحد کو ہی انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا تو قوم میں شک و شہبات پیدا ہونگے۔ن لیگ نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کردیا ہے ۔ہم نے ایسے پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں جو بیس سال تک ملک کو فائدہ پہنچائیں گے۔اگر ن لیگ کو عوام نے دوبارہ موقعہ دیا تو پاکستان کو صیح معنوں میں ایشیاء کا ٹائیگر بنائین گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں