شہباز شریف حکومت کے آخری دنوں میں تعینات ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد اور 10 افسران عہدو ں سے بر طرف

انہیں ہٹانے کا فیصلہ درست قدم ہے، ہمارا مطالبہ ہے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو بھی جلد ازجلد تبدیل کیا جائے‘تر جمان تحر یک انصاف

بدھ 20 جون 2018 15:19

شہباز شریف حکومت کے آخری دنوں میں تعینات ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد اور 10 افسران عہدو ں سے بر طرف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نگراں وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کی ہدایت پر شہباز شریف حکومت کے آخری دنوں میں تعینات ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد اور 10 افسران کوعہدے سے ہٹا دیا ۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم وہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔

عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹانے کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیانگراں حکومت نے سابقہ حکومت کے آخری دنوں میں تعینات 10 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی عہدے سے ہٹادیا ہے۔ فارغ ہونے والوں میں بیرسٹر اسجد سعید، عامر ثنااللہ، محمد طارق محمود، احمد حسن رانا، محمد طارق ندیم، بیرسٹر بشری صادق، آصف بھٹی، چودھری محمد جواد یعقوب، خالد مسعود غنی، بیرسٹر امیرعباس علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعلی کی منظوری کے بعد نوٹی فیکشن جاری کردیا گیاترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آخری ایام میں نوازنے کے لئے عاصمہ حامد کی تقرری کی تھی ، انہیں ہٹانے کا فیصلہ درست قدم ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو بھی جلد ازجلد تبدیل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں