روپے کی قدر میں کمی کمزور معیشت کی عکاس ہے ،

ملکی معیشت کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں‘پیاف حکومت ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافہ کا نوٹس لے‘عرفان اقبال شیخ ، تنویر احمد صوفی ، شاہزیب اکرم

بدھ 20 جون 2018 14:35

روپے کی قدر میں کمی کمزور معیشت کی عکاس ہے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف ) نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافیاور ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کو ڈالر انٹر بینک ریٹ123 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 125 روپے کا ہو گیا ہے جسے کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر اسکے ملکی معیشت پر تباہ کن اثرات ہونگے۔

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ ملکی معیشت دبائو کا شکار ہے نیز ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکومتی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت ڈالر کی بے لگام پرواز کو لگام دے کیونکہ ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھنے سے خام مال مہنگا اور صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کی قوت خرید کم ہو رہی ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں اور پاکستان عالمی مارکیٹ سے تیزی سے باہر ہورہا ہے۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر34 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہی صوتحال رہی اور ڈالر کی قیمتیں اسی طرح مزید بڑھتی رہیںتو مہنگائی میں اضافہ ہو جائے گا۔پچھلے چند ایام میںاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے پیاف عہدیداران نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کمزور معیشت کی عکاس ہے اس سے ملکی معیشت کے لئے مزید مشکلات پیدا ہونگی کیونکہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھ چکی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے اندر تیارہونے والے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک اور فاریکس کمپنیاں بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اور ڈالر کی قدر میں اضافہ روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کریں ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے باعث ادائیگیوں میں تواز ن قائم ہو اور تجارتی خسارہ میں کمی ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں