پاک و ہند میں نور جہاں سے بڑی گلوکاری پیدا نہیں ہوئی ‘گلوکارہ نوراں لعل

بدھ 20 جون 2018 14:27

پاک و ہند میں نور جہاں سے بڑی گلوکاری پیدا نہیں ہوئی ‘گلوکارہ نوراں لعل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) گلوکارہ نوراں لعل نے کہا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں ملکہ ترنم نور جہاں کا بڑا ہاتھ ہے ، ان کے گائے ہوئے گیتوں کی بدولت مجھے شہرت ملی اور نہ صرف مجھے بلکہ بہت سی ایسی موجودہ گلوکارائیں ہیں جنہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کے گانوں سے اپنی شناخت بنائی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک و ہند میں نور جہاں سے بڑی گلوکاری پیدا نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کا کوئی جانشین ثابت ہو سکا ہے۔

نور جہاں کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد جتنی گلوکارائوں نے ان کے گائے ہوئے گانے گائے ان کوبھی بھرپور مقبولیت اور شہرت ملی یہ بھی ملکہ ترنم نور جہاں کا ایک اعزاز ہے۔ نوراں لعل نے کہا کہ اگر ملکہ ترنم نور جہاں نہ ہوتیں تو شاید میری بھی کوئی شناخت نہ ہوتی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں