پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں‘فیصل قر یشی

بدھ 20 جون 2018 14:27

پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں‘فیصل قر یشی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) اداکار فیصل قر یشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں مگر ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے آج بھی عوام کی اولین ترجیح ہیں‘ فلموں کی آفرز بہت زیادہ ہیں مگر فی الحال ٹی وی کو ترجیح دے رہا ہوں تاہم جب کبھی بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو اسے ضرور ترجیح دوں گا ہمیں اپنی فلموں کی تعداد کیساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہئے بھارتی فلموں کو ہمیشہ کیلئے بین کردیا جائے تاکہ ہمارے سینما گھروں کو مطلوبہ فلمیں مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں