معروف صحافی مبشر لقمان کا حسن نوازاور حسین نواز کو خاص پیغام

حسن اور حسین نواز شرم کرو اس ملک سے والدہ کے لیے دعاؤں کی اپیل کر رہے ہو جس کی قوم کی تم نے بوٹیاں نوچ لی اور جس قوم کو تم نے مقروض کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 13:54

معروف صحافی مبشر لقمان کا حسن نوازاور حسین نواز کو خاص پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2018ء) : معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ میرا حسن نواز اور حسین نواز کے لیے ایک خاص پیغام ہے اور اس کلپ کو اتنا فارورڈ کریں کہ یہ حسن اور حسین تک پہنچ جائے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس ملک کی آپ لوگ شہریت نہیں چاہتے۔جس ملک کی شہریت کو آپ نے ٹھوکر مار دی۔جس ملک میں آپ کاروبار نہیں کرنا چاہتے۔آپ اس ملک کے شہریوں سے والدہ کی دعا کی اپیل کر رہے ہیں۔

جس ملک میں لوٹ مار کا تمہارا پیسہ ہے، فلیٹس ہیں اس ملک کے شہریوں سے نہیں کہا کہ میری ماں کیلئے دعا کریں بلکہ اس ملک کے شہریوں سے دعا کی اپیل کی جس کا پیسہ تم لوگوں نے چوری کیاہے، جس کے جسم کی بوٹیاں نوچ لیں، انہیں مقروض کردیا لیکن انہوں نے تمہاری ماں کیلئے دعا کی کیونکہ پاکستانی عوام کا کردار اچھا ہے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شرم سے کسی دیوار پر ٹکریں مارو۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ا گر تھوڑی سے شرم ہے تو واپنی والدہ سے متعلق عوام کو بتا دو کیونکہ آپ کی والدہ سے متعلق یہاں عجیب سی خبریں چل رہی ہیں کہ وہ وفات پا گئی ہیں۔لیکن میری دعا ہے کہ کلثوم نواز کو اللہ صحت دے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک جب کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادیمریم نواز نے قوم سے کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے کہا کہ ونٹی لیٹرز پر جانے کے بعد ایک بار بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں بھی کھولیں اور ان کے اعضائے رئیسہ ٹھیک کام کر رہے ہیں ۔یا درہے کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ کلثوم نوازکی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ وینٹی لیٹرکوابھی نہیں ہٹارہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال زیادہ نہیں بگڑی،کوئی بہتری بھی نہیں آئی۔ایک اور ریویو کیا جائےگا،وقت نہیں دےسکتے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر تیار کی جائے گی،فی الوقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں