کپتان کا ایک اور کھلاڑی میدان چھوڑ گیا

منڈی بہا الدین سے تعلق رکھنے والے رہنما فخر لالیکا نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 17:02

کپتان کا ایک اور کھلاڑی میدان چھوڑ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018ء) کپتان عمران خان کے ایک اور کھلاڑی نے میدان چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔اور سیاسی رہنماؤں کو اپنے مفاد کو مدنظر رکھ کر پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فخر لالیکا نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔فخر لالیکا منڈی بہاالدین سے تعلق رکھتے تھے۔

فخر لالیکا این اے 86 سے امیدوار تھے۔فخر لا لیکا کا کہنا ہے کہ مجھے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا جس وجہ سے میں نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فخر لا لیکا نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔فخر لالیکا نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی کی اب تک کئی وکٹیں گرا چکے ہیں۔اس کے علاوہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دی ہیں۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔

مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔جے یو ایف،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔ ن لیگ کے 60 سے زائد،،پیپلز پارٹی کے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں