اداکارہ وینا ملک نے خود کو سمارٹ بنانے کے لئے جم جوائن کر لیا

منگل 19 جون 2018 13:14

اداکارہ وینا ملک نے خود کو سمارٹ بنانے کے لئے جم جوائن کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) اداکارہ وینا ملک نے خود کو سمارٹ بنانے کے لئے جم جوائن کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک کا شادی کے بعد وزن 23پونڈ کا اضافہ ہو گیا تھا مگر اب انہوں نے اپنی فٹنس کو بحال کرنے کے لئے جم جوائن کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وینا ملک کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد میں نے خود پر توجہ نہیں دی اور اسی وجہ سے میرے وزن میں اضافہ ہو گیا اور اب میںنے اس کو کنٹرول کرنے کے لئے جم جوائن کر لیا ہے اور دو تین ماہ میں اپنا وزن 25پونڈ تک کم کرلیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں