موٹروے پر نائٹ سپیڈ چیکنگ کیلئے کیمرے نصب کردیئے گئے

اب رات کے اوقات میں بھی اوورسپیڈنگ کرنے والوں کا چالان ہوگا، خصوصی سکواڈ بھی تشکیل

منگل 19 جون 2018 12:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) موٹروے پر نائٹ سپیڈ چیکنگ کے لیے کیمرے نصب کردیئے گئے ، اب رات کے اوقات میں بھی اوورسپیڈنگ کرنے والوں کا چالان ہوگا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کیمروں کی تنصیب کے بعد موٹروے سنٹرل زون پر خصوصی پولیس سکواڈ بھی تشکیل دے دیئے ہیں ۔ موٹروے پر پولیس نے اضافی پٹرولنگ موبائلز اور نفری بھی تعینات کردی ہے۔آئی جی موٹروے خالد محمود کے مطابق تیز رفتاری خطرناک ہے اس لیے اسکی روک تھام کے لیے کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو رات کے وقت بھی اوورسپیڈنگ کرنے والوں کو چیک کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں