ڈاکٹر حسن عسکری کی عید کے دوسرے روز اپنے آبائی شہر منڈی بہائوالدین آمد، شہریوں کا والہانہ استقبال

پیر 18 جون 2018 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا عید کے دوسرے روز اپنے آبائی شہر منڈی بہائوالدین پہنچنے پر پرجوش خیرمقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ کا والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ نگران وزیراعلیٰ کے آبائی گھر میں جشن کا سماں رہا۔ نگران وزیراعلیٰ نے عید کا دوسرا روز منڈی بہائوالدین میں گزارا اور پیر کو گوجرانوالہ شہر کے دورے کے بعد واپس لاہو رپہنچے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں