تحریک انصاف ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کاحساب لیکردم لے گی ‘اعجاز احمد چوہدری

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی کشتی کے دوسوارہیں جن کاماٹومال کمائو اوربھاگ جائو‘رہنما تحریک انصاف

پیر 18 جون 2018 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 133اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ میاں برادران کی بادشاہت کے خاتمہ کاانجام قریب کوپہنچ چکاہے ،تحریک انصاف ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کاحساب لیکردم لے گی ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان واحدسیاسی لیڈرہے جوملک وقوم کوبحرانوں سے نجات دلاکرحقیقی معنوں میں ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کئے دن رات کوشاں ہے ،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی کشتی کے دوسوارہیں جن کاماٹومال کمائو اوربھاگ جائو، انہوں نے کہاکہ شریف برادران جتنے مرضی اپنے جھوٹے ٹی وی پر اشتہار چلوا لیں مگر ان کواپنے پانچ سالہ دورمیں لوٹ مار کاحساب دیناہوگاوہ دن دورنہیں شریف خاندان جیل میں ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے این اے 133کی مختلف یونین کونسلز کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اقتدارمیں آکرملک میں خوشحالی لائے گی ملک سے بحرانوں کامکمل خاتمہ ہوجائے گا۔کرپشن اور کرپٹ عناصر کی لوٹ مار نے ملکی بنیادوں کوہلاکرر کھ دیا ہے۔جب تک ملک میں ہونے والی45ارب روپے کی سالانہ کرپشن کی روک تھام کے لیے عملاً اقدامات نہیں کر لیے جاتے تب تک نہ عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی۔

ہے اور نہ ہی ملک ترقی کی منازل طے کرسکتاہے۔کرپشن نے ملک بھر کے تمام اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔نااہل اور بدعنوان افراد کو قومی اداروں میں اہم عہدوں پر تعینات کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ پاناما لیکس، پیراڈائز لیکس اور دبئی لیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر کرپٹ اور ٹیکس چور افراد کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

70برسوں سے ملک وقوم کو چوروں اورلٹیروں نے لوٹنے کاکوئی موقع خالی ہاتھ نہیں جانے دیا۔مٹھی بھر 5فیصد اشرافیہ سیاہ وسفیدکی مالک بنی بیٹھی ہے جبکہ باقی95فیصد غریب عوام کو جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بناکر رکھاہواہے۔ان کاکوئی پرسان حال نہیں۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 133 اعجاز احمد چوہدری کی طرف سے ورکرز کے اعزاز میں آج ( منگل )مہر مارکی پیکو روڈ ٹائون شپ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان شرکت کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں