اداکارہ مہک نور پشتو فلموں ،اسٹیج ڈرامہ ’’عاشق رنگ باز نکلا ‘‘ میں چھائی رہیں

پیر 18 جون 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) اداکارہ مہک نور پشتو فلموں اور لاہور میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’عاشق رنگ باز نکلا ‘‘ میں چھائی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور کی عید الفطر پر دو پشتو فلمیں خیبر پختونخواہ میں سینما گھروں کی زینت بنی جن میں ہدایتکار ارباز خان کی فلم ’’زندان ‘‘ اور ہدایتکار ارشد خان کی فلم ’’کشر خان لوفر دے ‘‘ شامل ہیں ،اس کے علاوہ ان کی پنجابی فلم ’’ملک بہادر ‘‘ نے بھی پنجاب سرکٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔

اداکارہ مہک نور نے فلموں میں کامیابی کے ساتھ عید الفطر پر لاہور کے تماثیل تھیٹر میں ڈائریکٹر نسیم وکی کے اسٹیج ڈرامہ ’’عاشق رنگ باز نکلا ‘‘ میں بھی اپنے دلکش رقص کا مظاہرہ کیا جس پر ڈرامہ بینوں نے انہیں شاندار پرفارمنس پر بھرپور داد دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں