قیادت ٹکٹ دے ، شکست ہوئی تو 10کروڑ بطور ہرجانہ اداکروں گا‘ لیگی کارکن کی پیشکش

لوگ پارٹی کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں ،زخموں پر مرہم رکھا مجھے ووٹ دیں گے‘ چوہدری واحد

پیر 18 جون 2018 18:40

قیادت ٹکٹ دے ، شکست ہوئی تو 10کروڑ بطور ہرجانہ اداکروں گا‘ لیگی کارکن کی پیشکش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پنجاب کے ذیلی حلقہ پی پی 144 سے امیدوار چوہدری واحد عرف شیر شاہدرہ نے کہا ہے کہ اہم ترقیاتی منصوبے نہ دینے کی وجہ سے لوگ پارٹی کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں لیکن میں نے زخموں پر مرہم رکھا ہے اس لئے شاہدرہ کے عوام مجھے ووٹ دیں گے،پارٹی ٹکٹ دے اگر شکست ہوئی تو 10کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کروں گا ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی منظوری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری واحد نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی خوشی میں پورے شاہدرہ میں جشن کا سماں ہے ۔ پورے شاہدرہ کی عوام کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اس لئے مجھے اللہ کے فضل سے شکست نہیں ہو سکتی ۔ا نہوںنے کہا کہ شاہدرہ میں اہم ترقیاتی منصوبے نہیں دئیے گئے جس کی وجہ سے لوگ پارٹی سے ناراض ہیں ۔ میرا دعویٰ ہے کہ مجھے ٹکٹ دی جائے لوگ ناراض ہونے کے باوجود مجھے ووٹ دیںگے کیونکہ میںنے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا ہے ۔ میرا دعویٰ ہے کہ قیادت سے زیادہ ووٹ لے کر دکھائوں گا اور اگر مجھے خدانخواستہ شکست ہوئی تو نہ صرف 10کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کروں گا بلکہ کان پکڑ کر پارٹی سے معافی بھی مانگوں گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں