این اے 131 ، ریٹرنگ آفیسر کا عمران خان کو (آج )ذاتی حیثیت میں پیش ہونیکا حکم

پیر 18 جون 2018 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 131 سے کاغذات نامزدگی اعتراض کے معاملے پر ریٹرنگ آفیسر نے آج (منگل ) ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 131سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے تاہم ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدواروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے تو عمران خان کو بھی آنا ہوگا۔امیدواروں کی جانچ پڑتال کا آج بروز منگل آخری روز ہے، اس لئے انہیں آنا ہو گا، عمران خان خود پیش ہوں میں نہیں چاہتا کہ اس عمل پر کوئی سوال اٹھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں