دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 18 جون 2018 17:10

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 147600 کیوسک اور اخرج 141900 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد73800 کیوسک اور اخراج73800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 36800 کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 49600 کیوسک اور اخراج21900 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد 201300 کیوسک اور اخراج 193300کیوسک،چشمہ میں آمد 202200 کیوسک اور اخراج 192000کیوسک، تونسہ میں آمد193400کیوسک اور اخراج165400 کیوسک، پنجند میں آمد10900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو بیراج میں آمد122900کیوسک اور اخراج 100800کیوسک، سکھر میں آمد70100کیوسک اور اخراج31900 اور کوٹری بیراج میں آمد7000 کیوسک اور اخراج رہا ۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1451.18 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.326 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1122.05 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.791ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.30فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.064 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں