بھارتی اشتعال انگیزی؛ پاک بھارت فورسز میں عید پر مٹھائی کا تبادلہ نہ ہوسکا

پیر 18 جون 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر فائرنگ اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کے مسلسل واقعات کے بعد پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے مابین عید کے موقع پر روایتی مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے مابین عید، بیساکھی اور دونوں ملکوں کے قومی تہواروں پر ایک دوسرے کو خیرسگالی کے طورپر مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے تاہم اس بار ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پرکشیدہ صورت حال، بی ایس ایف کی طرف سے سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اوراس کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت کے باعث پاکستان اوربھارت کے مشترکہ واہگہ اٹاری بارڈر پر روایتی مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل ماضی میں بھی کئی بار ایسا ہوا کہ جب دونوں ملکوں کے حالات میں کشیدگی آئی تواس کا اثر واہگہ اٹاری بارڈر پر دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے رویوِں میں بھی نظرآتا ہے، عید کے روز رینجرز اوربی ایس ایف کے جوان اپنی اپنی سرحدوں پرچاق و چوبند کھڑے نگہبانی کرتے رہے لیکن دونوں ملکوں میں ایک ہی دن عید ہونے کے باوجود ایک دوسرے کومبارک باد نہیں دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں