نگران وزیراعلیٰ کی فادرز ڈے کے موقع پر منڈی بہائوالدین میں والد اور والدہ کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

والدین نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے ، ان کی دعائوں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے عزت دی‘ ڈاکٹر حسن عسکری

پیر 18 جون 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے عید کے دوسرے روز فادرز ڈے کے موقع پر منڈی بہائوالدین میں اپنے والد سید مقبل حسین رضوی کی قبر پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے والد محترم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ والدین نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے اور ان کی دعائوں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے عزت دی۔ نگران وزیراعلیٰ نے والدہ محترمہ کی قبر پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں