نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہائوالدین کا دورہ ،مریضوں سے ملاقات
مریضوں کی عیادت کی اور انہیں مٹھائی پیش کی، فزیوتھراپی مرکز کے قیام کو سراہا،ڈی ایچ کیو کی زیرتعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا الیکشن میں اپنی کارکردگی سے غیر جانبداری ثابت کریں گے،تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے یکساں مواقع فراہم کئے جائینگے ‘میڈیا سے گفتگو نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری سے منڈی بہائوالدین میں سابق وزیراعلیٰ افضل حیات اور مختلف مکاتب فکر کے وفود کی ملاقاتیں
پیر 18 جون 2018 16:00
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ضلعی ہسپتال منڈی بہائوالدین میں روزانہ 1400 مریض اوپی ڈی اور 400 مریض ایمرجنسی میں آتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے منڈی بہائوالدین میں ڈی ایچ کیو کی زیرتعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا ۔
اس موقع پر انہیں ڈی ایچ کیو کے زیرتعمیر منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت آئینی طور پر نئے منصوبے نہیں لاسکتی، تاہم صحت کے جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین اور صحت کے حکام نے نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر خزانہ سید ضیاء حیدر رضوی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل غلام حسین بوسال اور دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات کے انتظامات کئے جائیں گے اور الیکشن میں اپنی کارکردگی سے غیر جانبداری ثابت کریں گے۔ تنقید کی پرواہ نہیں، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو فیئر اینڈ فری الیکشن کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔نگران حکومت محدود مدت کے لئے ہے، اس دوران آئینی حدود میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ا نہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔نگران حکومت قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے یکساں مواقع فراہم کرینگے۔ ہماری کارکردگی سے سیاسی جماعتوں کا ہم پر اعتماد بحال ہوگا۔ آئینی تقاضوں کے مطابق شفاف الیکشن کروانا نگران حکومت کی ترجیح ہے۔صوبے میں ہسپتالوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔جہاں فنڈز کی کمی ہوگی اسے پورا کرکے جاری ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کرائے جائیں گے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رسول کی فعالیت اور تعلیم کی کوالٹی ترجیح ہے کیونکہ معیاری تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ایسے شعبہ تعلیم کا انتخاب کریں جو عملی زندگی میں ان کیلئے معاون ہو۔منڈی بہائوالدین میں چلڈرن ہسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ منڈی بہائوالدین شہر میں سڑکوں اورپینے کے صاف پانی کے مسئلے کو بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ضیاء حیدر رضوی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔ دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری سے سابق وزیراعلیٰ افضل حیات اور مختلف مکاتب فکر کے وفود نے بھی ملاقاتیں کیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت