نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری سے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اورانسپکٹر جنرل پولیس کلیم امام کی ملاقات

نگران حکومت نے عید کے موقع پر صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں‘ڈاکٹر حسن عسکری پارکوں ،تفریحی مقامات کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی گئی ،تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہونگے‘نگران وزیراعلیٰ

پیر 18 جون 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے عید کے روز چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اورانسپکٹر جنرل پولیس کلیم امام نے ملاقات کی۔چیف سیکرٹری اورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشیاں بانٹناہی اصل عیدہے ۔

(جاری ہے)

عید کے پر مسرت تہوار پر کم وسائل رکھنے والوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ایک عبادت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عیدایک قومی اورمذہبی تہوار ہے،جسے ملکر منانا چاہیے۔نگران حکومت نے عید کے موقع پر صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارکوں اور تفریحی مقامات کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے جائیںگے۔تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں