الیکشن کمیشن پنجاب نے تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدوار آسیہ عظیم چوہدری کے کاغذات نامزدگی درست قرار د یدیئے

پیر 18 جون 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) قومی اسمبلی کی سابق رکن اور تحریک انصاف کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدوار آسیہ عظیم چوہدری کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر پر خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے نامزد امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوئی آسیہ عظیم کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ہیں وہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں