دعا کریں آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے ‘عمران خان

پیر 18 جون 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دعا کریں کہ آئندہ برس عید نئے پاکستان میں میسر آئے جس کا خواب ہمارے آبا ئو اجداد نے دیکھا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے والے تمام پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئیے سب دعا کریں کہ آئندہ برس ہمیں رمضان اور عید اس نئے پاکستان میں میسر آئیں جس میں ہم رب تعالی کی دی گئی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایسی قوم بننے کی راہ پر گامزن ہوں جس کا خواب ہمارے آبا و اجداد نے دیکھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں