ریٹرننگ افسر نے این اے 131 میں کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے عمران خان کو (آج)تک پیش ہونے کی مہلت دیدی

عمران خان کے آمدن کے ذرائع کیا ہیں ‘ریٹرننگ آفیسر کا عمران خان کے وکیل سے استفسار تنخواہ، زمین زرعی اور کرایہ ذرائع آمدن ہیں ‘ بابر اعوان کا جواب

پیر 18 جون 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ریٹرننگ افسر نے این اے 131 میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران عمران خان کو کل تک پیش ہونے کی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق این اے 131 میں عمران خان کے کاغذات پر اعتراضات کی سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور اعتراض کنندہ آر او کے سامنے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر نے بابراعوان سے سوال کیا کہ عمران خان کیوں پیش نہیں ہوئے ،اس پر بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کی نمائندگی میں کر رہا ہوں ،آر او نے کہا کہ عمران خان آج یا کل عدالت میں پیش ہوں،بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کا پیش ہونا مشکل ہے۔

آر او نے استفسار کیا کہ عمران خان کے آمدن کے ذرائع کیا ہیں ، بابر اعوان نے کہا کہ تنخواہ، زمین زرعی اور کرایہ ذرائع آمدن ہیں ،آر او نے چیئرمین تحریک انصاف کو کل تک پیش ہونے کی مہلت دے دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں