قرضوں سے نجات کیلئے پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

قوم کو درپیش پانی کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے،فائونٹین ہائوس کا دورہ ،خواتین مریضوں میں تحائف تقسیم کیے

پیر 18 جون 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار عید کی خوشیاں بانٹنے فائونٹین ہائوس لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے خواتین مریضوں میں چوڑیاں، پرفیوم اور دیگرتحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قرضوں سے نجات کیلئے پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ذہنی طور پر معذور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے اور فائونٹین ہائوس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ فائونٹین ہاس نجی سطح پر اچھا کام کرسکتا ہے تو سرکاری ادارے کیوں نہیں، قوم پانچ نسلوں تک قرضے میں پھنسی ہوئی ہے، قرضے سے قوم کو نجات ملنی چاہیے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ قوم کو درپیش پانی کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں