اداکارہ ماہ نور نے عید الفطر پر ناراض دوستوں سے صلح کر لی

پیر 18 جون 2018 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) فلم اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ ماہ نور نے عید الفطر پر ناراض دوستوں سے صلح کر لی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہ نور کی اپنے دو دوستوں سے طویل عرصے سے ناراضگی تھی اور عید کے روز انہوں نے تمام اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے ان سے صلح کر لی ۔

(جاری ہے)

جس پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے کہا کہ ماہ نور اچھے اخلاق کی مالک ہیں اور انہوں نے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ان دوستوں سے صلح کر لی جنہوں نے انکی دل آزاری کی تھی اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ ماہ نور اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ بڑی انسان بھی ہیں اور انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کر کے ہمیں بھی اپنا گرویدہ کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں