کامیابی ہمیشہ محنت اور دعائوں کی بدولت ملتی ہے ‘گلوکار راحت فتح علی خان

پیر 18 جون 2018 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ کامیابی ہمیشہ محنت اور دعائوں کی بدولت ملتی ہے ، میں خوش قسمت ہوں جس کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں استاد نصرت فتح علی خان کا بڑا ہاتھ ہوں میں ان کا مرید بھی ہوں اور شاگرد بھی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ محنت اور دعائوں کی بدولت ملتی ہے اور شکر ہے کہ میں محنت کرتا رہا اور مجھے دعائیں ملتی رہیں جس کی وجہ آج شہرت کی بلندیوں پر ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں میں میری آواز بالی ووڈ کے سٹار سلمان خان اور لالی ووڈ کے شان پر فٹ آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں میرے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور یہ اعزاز چند لوگوں کے حصے میں آتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خاص طور پر عید کے دن والدہ کی کمی کا احساس سب سے زیادہ ہوتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں