شجر کاری کے ذریعے درختوں کی تعداد میں اضافہ کی حکمت عملی اختیار کی جائے، چیف ایگزیکٹو پی ایف سی میاں کاشف اشفاق
جمعہ 15 جون 2018 16:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لکڑی کی مصنوعات کی برآمدات صرف لکڑی کے فرنیچر، چند سٹیشنری آئٹمز (رجسٹرز، ڈائریوں، خطوط وغیرہ) اور شیشم کے ٹیبل اور کچن ویئر تک محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں افراد چھوٹے پیمانے پر فرنیچر کی تیاری سے وابستہ ہیں، روایتی طور پر، گاؤں کے کارپینٹر ہی فرنیچر تیار کرتے تھے لیکن اب نجی شعبے نے گجرات، جھنگ، پشاور اور دیگر شہروں میں جدید فرنیچر فیکٹریاں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر سازی کے لئے تقریباً 82 فیصد شیشم کی لکڑی استعمال ہوتی ہے جبکہ اس کے علاوہ دیودار، پاپلر اور شہتوت کی لکڑی بھی استعمال کی جاتی ہے۔ فرنیچر ساز زیادہ تر خود ہی لکڑی کی کٹائی کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق فرنیچر کے لئے لکڑی کا استعمال 5.9 میٹر مکعب میٹر فی ہزار افراد ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ مقامی سطح پر شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے درخت نہ کاٹنے کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کو نقد حوصلہ افزائی پروگرام شروع کرنا چاہئے جس نتیجے میں جنگلات کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جنگلات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور علاقے میں تجارتی جنگلات کو فروغ دیکر دیہی علاقوں میں نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں بلکہ اس سے موجودہ جنگلات پر دباؤ بھی کم ہو گا۔ جنگلات کے متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے اور عوام کو جنگلات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی لکڑی، چاہے وہ امریکہ اور کینیڈا سے منگوائی جائے،امپورٹ ڈیوٹی کے باوجود 50 سے 100 روپے تک سستی ہے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی لکڑی اس لئے سستی ہے کیونکہ وہ منظم انداز میں درخت اگاتے اور کاٹتے ہیں اور اس سے کبھی جنگلات کے کٹائو کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی، مہارت اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں لکڑی کے آرے اس قدرتی خزانے کو بڑے پیمانے پر ضائع کر رہے ہیں۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اور قانونی کارروائی اب موثر نہیں رہے اس لئے اس کی روک تھام کیلئے از سر نو پالیسی مرتب کرنا ہوگی اور اپنے ایکو سسٹم کو تباہی سے بچانے اور اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت کیلئے جدید خطوط پر اقدامات کرنا ہونگے۔ سیکرٹری پی ایف سی عاقل سردار نے کہا کہ اگر فرنیچر کے شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دے دیا جائے، مقامی ہاتھ سے بنے فرنیچر کو پروموٹ کیا جائے اور کارکنوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے تو یہ شعبہ بڑی مقدار میں زرمبادلہ کما سکتا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
کتاب کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت اور ترقی کا زینہ ہوتی ہے،مبشر اقبال
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری