عید الفطر میں چند گھنٹے باقی

نئے کرنسی نوٹ بلیک میں فروخت ہونے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جون 2018 15:31

عید الفطر میں چند گھنٹے باقی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2018ء) : عید الفطر میں چند ہی گھنٹے باقی ہیں۔ عید الفطر کے موقع پر جہاں لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کی کوشش کی جاتی ہے وہیں کچھ لوگوں نے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو لُوٹنا بھی شروع کر دیا ہے ل۔ عید الفطر کو میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے اور اس پر بچوں کو نئے نئے نوٹوں کی عیدی بھی ملتی ہے جسے حاصل کر کے بچے بے حد خوش دکھائی دیتے ہیں، اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کی کاپیوں کے لیے شہریوں کو ہدایات جاری کی تھیں تاہم اسٹیٹ بنک سے نئے نوٹوں کی کاپیاں نہ مل سکنے پر شہری کافی مایوس ہوئے اور ان کی مایوسی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ لوگوں نے اپنا ہاتھ صاف کرنے کی ٹھان لی ۔

نئے نوٹوں کی کاپیاں بلیک میں فروخت ہونے لگیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الفطر سے چند گھنٹے قبل نئے نوٹوں کی کاپیاں بلیک میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 10 روپے کے نوٹوں کی کاپی دو سو روپے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔ نئے کرنسی نوٹوں کی دھڑلے سے بلیک میں فروخت کا سلسلہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے باہر جاری ہے جہاں مرد و خواتین زائد پیسے لے کر نئے کرنسی نوٹوں کی کاپیاں فروخت کر رہے ہیں، 20 روپے والی کاپی 300 اور 50 روپے والی کاپی 350 روپے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں اور کاپیوں کے لیے ہم نے بنک سے رابطہ کیا ، ان کو پیغامات بھی بھیجے لیکن ہمیں کوئی رسپانس نہیں ملا جس کی وجہ سے ہمیں اب مجبوراً بلیک میں کاپیاں فروخت کرنے والوں کو زائد قیمت ادا کر کے نئے کرنسی نوٹوں کی کاپیاں حاصل کرنا پڑتی ہیں۔ چونکہ بچوں کو عید پر نئے نوٹوں کا شوق ہوتا ہے اسی لیے ہم یہاں پر بیٹھے لوگوں سے زائد قیمت دے کر کاپیاں خرید لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں