شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی،

چیف سیکرٹری نے عہدے کا چارج سنبھال لیا سابق چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید نے نئے تعینات ہونیوالے چیف سیکرٹری کو محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 15 جون 2018 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اکبر درانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جنہیںسابق چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اکبر درانی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ تقرر و تبادلے میرٹ پر کئے جائیں گے تاکہ کسی کو بھی انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے ۔علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب سے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے ملاقات کی جس میں غیر ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں