پردیسیوں کی روانگی کے بعد صوبائی دارالحکومت کی شاہرانیں سنسان

19جون کو واپسی سے لاہور شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہو ں گی

جمعہ 15 جون 2018 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) روزگار ، کاروبار اور تعلیم کے سلسلہ میں دوسرے شہروں سے آنے والے پردیسیوں کی عید الفطر پر اپنے آبائی علاقوں کو روانگی کے باعث صوبائی دارالحکومت کی شاہراہیں سنسان ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 15سے 18جون تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا تاہم دوسرے شہروں سے صوبائی دارالحکومت لاہور میںملازمتوں،تعلیم کے حصول اورکاروبارکے سلسلہ میں آنے والے افرادکی اکثریت ایک روز قبل ہی گھروں کو روانہ ہو گئی جس کی وجہ سے عام دنوں میں ٹریفک سے جام رہنے والی اہم شاہراہیں سنسان نظر آئیں ۔پردیسیوں کی عید الفطر کی تعطیلات کے بعد 19جون کو واپسی سے لاہور شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہو جائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں