سارک خطے میں پاکستان کے بغیر پائیدار امن اور خوشحالی ممکن نہیں‘افتخار علی ملک
جمعہ 15 جون 2018 14:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کو علاقائی تجارت کا گیٹ وے اور مرکز بنانے، علاقائی و عالمی مارکیٹوں میں تجارت و علاقائی ویلیو چینز کے فروغ اور عوام کے معیار زندگی میں مسابقت اور اسے بہتر بنانے کے لئے خطے کے ممالک کے حکمرانوں میں نئے سیاسی وژن اور عزم کی ضرورت ہے۔
اس سے صنعتی ضروریات اور ’’انڈسٹری ٹو انڈسٹری‘‘ تعلق کے فروغ، خطے کے پوٹینشل کو بروئے کار لانے اور پائیدار ترقی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی، علاوہ ازیں باہمی تعاون کے ذریعے ہم حالیہ برسوں میں ترقی کی شرح کو برقرار رکھنے، خطہ کے قدرتی وسائل سے بھر پور استفادہ اور صنعت اور انفراسٹرکچر کی فراہمی میں بھی کامیاب ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو جنوبی ایشیا میں بامقصد باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، یہ چیلنج صرف اسی صورت میں پورا ہوسکتا ہے جب بھارت ، پاکستان اور تمام پڑوسی ممالک اپنے عوام کے فائدہ کے لئے باہم مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دوسرے خطے میں ہم آہنگی اور تعاون کی اس قدر ضرورت نہیں جس قدر سارک میں ہے کیونکہ ہم کسٹم اور سرحد پار تجارت کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سارک چیمبر ممبر ممالک کو مشترکہ چیلنجوں اور حل طلب امور پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام کے درمیان باقاعدگی سے بات چیت خطے میں تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں معاون ہوتی ہے اور کمپنیوں اور افراد کو سرحد پار تجارت کو کم لاگت اور تیز رفتار بنانے، مارکیٹ رسائی، بزنس کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع اور بین الاقوامی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ افتخار علی ملک نے مزید کہا کہ خطے کے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے اور اس میں گراوٹ سے بچنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ ترقی، غربت کے خاتمے اور مشترکہ خوشحالی کے لئے بنیادی ڈھانچے کے فرق کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے 2020 تک جنوبی ایشیا میں انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کے لئے 2.5 ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہوگی تاکہ اس کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بجلی کے گرڈ، سڑکوں اور پانی کی فراہمی کو مطلوبہ معیارتک پہنچایا جا سکے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، تحفظ شدہ پرندوں کی بڑی تعداد برآمد
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
کیڈٹ کالج پنجگورکے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ
پی آر اے کی کارروائی،11ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے دفاتر سیل ..
جعفر ایکسپریس کی بوگی میں ہاٹ ایکسل کی وجہ سے دھواں بھر گیا
برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ،چیئرپرسن سارہ احمد سے ..
ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے‘ رانا سکندر حیات
مولانا ادریس چنیوٹی کے انتقال پر جے یو آئی( س) کا اظہار تعزیت
اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے ‘ سنی علما کونسل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال