فاٹا کے انضمام کے بعد ضروری ہے کہ اس علاقے میں فوری امن قائم کیا جائے

انضمام کے ثمرات جب آئینگے جس وقت پاکستان کے 119قوانین کا اطلاق فاٹا میں بھی کیا جائے گا ، تھنک ٹینک آئی پی آر

جمعرات 14 جون 2018 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے فاٹا کے، کے پی کے کے انضمام کے سلسلے میں ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ فاٹا اور کے پی کے معا ملات کے بارے میں وسیع تجربہ رکھنے والے معروف ماہرین رحیم اللہ یوسفزئی اور سابق سفیر رستم خان مہمند نے تیار کیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی فاٹا کے انضمام کی آئینی دستاویز پر جس دن صدرپاکستان نے دستخط کیے اس دن ایک تاریخ بنائی گئی لہٰذا یہ کوئی معمولی واقع نہیں ہے ۔

آئی پی آر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فاٹا کے انضمام کے بعد ضروری ہے کہ اس علاقے میں فوری امن قائم کیا جائے نیز فاٹا کی سڑکوں اور دیگر انفرراسٹرکچر کی تعمیر نو کی جائے ۔

(جاری ہے)

رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ انضمام کے ثمرات جب آئینگے جس وقت پاکستان کے 119قوانین کا اطلاق فاٹا میں بھی کیا جائے گا آئی پی آر رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیونکہ فاٹا کے انضمام کے خلاف ملک کے اندر سے اور افغانستان کی طرف سے آوازیں اٹھائی جا ر ہی ہیں لہٰذا سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی دستوں کو وہاں قیام کرنا چاہیے ۔رپورٹ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ انضمام کے بعد جب فاٹا میں بلدیاتی الیکشن وغیرہ ہو نگے تو مزید بہتری آئیگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں