نگران وزیر اعلی پنجاب کا اٹک کے علاقے میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کا فوری نوٹس،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

جمعرات 14 جون 2018 21:16

نگران وزیر اعلی پنجاب کا اٹک کے علاقے میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کا فوری نوٹس،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اٹک کے علاقے میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا ہے - انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے - نگران وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورواقعہ کے بارے میں 24 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلی آفس پیش کی جائی- نگران وزیر اعلی نے کہا کہ مقتولین کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں