امریکی و بھارتی لابی نواز شریف کی پشت پناہی کر رہی ہے،صاحبزادہ حامد رضا
لبرل سیکولر عناصر ن لیگ کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔ دینی طبقہ کی نفرت ن لیگ کی شکست کا سبب بنے گی۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والا کوئی فرد ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا۔ الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ قوم نواز شریف کے بیانیہ کو شیطانیہ سمجھتی ہے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل
جمعرات 14 جون 2018 21:08
(جاری ہے)
کرسی اور کمیشن کی سیاست کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
ہمارے کارکنان ن کے ہر قارون کا مقابلہ جنون سے کریں گے۔ ن لیگ سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست کی علمبردار ہے۔ موجودہ الیکشن میں ن لیگ کی نوٹوں کی گندی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔ سیاست کے فرعون عبرت کا نشان بننے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے الیکشن سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مودی کے یار ملک کے غدار ہیں۔ نواز شریف فوج اور عدلیہ کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ قوم فوج اور عدلیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ نواز شریف خود فوجی گملوں کی پیداوار ہے۔ جنرل ضیا کی گود میں پروان چڑھنے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ منظور پشتین پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کا مہرہ بن چکا ہے۔ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی ایجنٹ ہیں۔ دہشت گردی کے پیچھے وردی نہیں امریکہ اور بھارت ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کی قربانیوں کے نتیجے میں فاٹا، بلوچستان اور کراچی میں حکومتی رٹ بحال ہوئی ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ انتخابات میں اصل مقابلہ فوج کے مخالفوں اور حامیوں میں ہو گا۔ پاک فوج کی مخالفت پاکستان کی مخالفت ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ ملک دشمن طاقتوں کی آلہ کار ہے۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج کی کردار کشی کرنے والوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے۔ بھارتی لابی ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لئے سازشوں میں مصروف ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور میں موسلادھار بارش، ژالہ باری، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
محکمہ تعلیم پنجاب میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
محکمہ داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کر دیا
بانی چیئرمین کی ہدایت پر عام ،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی چوری ،دھاندلی کیخلاف احتجاجی ..
حمزہ شہباز شریف کی سید توصیف شاہ کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ایک دن ضرور رنگ لائے گا
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سروسز ہسپتال آمد
صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
لاہور نیب آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،تین سوسے زائد متاثرین نے دادرسی کیلئے شرکت کی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام