لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی سے نکالے گئے 17ڈیلی ویجز ملازمین کی مکمل بحالی اور مستقلی کے احکامات دے کر ملازمین کے دل جیت لیے

جمعرات 14 جون 2018 20:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی سے نکالے گئے 17ڈیلی ویجز ملازمین کی مکمل بحالی اور مستقلی کے احکامات دے کر ملازمین کے دل جیت لیے،یہ احکامات خوش آئند اور قابل تعریف ہیں ۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی ایمپلائز یونین جنرل سیکرٹری راجہ عثمان شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے 17ملازمین کی مستقلی کے احکامات دے کر تاریخی فیصلہ دیاہے اور یہ غریب ڈیلی ویجز ملازمین کے سروں پر سایہ فراہم کرنے کی عظیم ترین مثال ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی ایمپلائز یونین ملازمین کو مستقلی پر مبارکباد پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ عثمان شہزاد نے کہاکہ یونین اور ڈیلی ویجز ملازمین کی کوششوں کے اللہ نے ثمرات دیئے ،ڈیلی ویجز ملازمین بورڈ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور شبانہ روز محنت سے ادارے کانام روشن کر رہے ہیں ۔ایمپلائز یونین کے صدر و دیگر عہدیداران نے مستقل ہونے والے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمت کے عزم کو جاری رکھنے کا اظہار کیااور کہاکہ یونین آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں