متحدہ مجلس عمل الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی اور ملک کو غلامی کی زنجیروں سے نکالے گی، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکامنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب

جمعرات 14 جون 2018 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ایم ایم اے کاوجود ملک وقوم کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔عوامی خدمت اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی باکردار، صالح اور محب وطن قیادت کو کامیاب کرایاجائے۔2018کے انتخابات ملک میں بڑی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کی راہ ہموارکریں گے۔

پاکستان کے عوام70برسوں سے چوروں،ٹھگوں،جرائم پیشہ افرادکے شکنجے میں ہیں۔یہی افرادباربارمنتخب ہوتے رہتے ہیں۔جب تک حقیقی قیادت کو موقع نہیں دیاجائے گا لوگوں کو درپیش مشکلات ختم نہیں ہوسکتیں۔متحدہ مجلس عمل خیبرپختونخواہ،پنجاب،کراچی اور سندھ سمیت ملک بھرمیں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزصوبائی دفترمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کو تباہ حال کردیا ہے۔عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔مہنگائی،بے روزگاری کے ستائے اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاعوام ماضی کے حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔امریکی غلامی کادم بھرنے والے لبرلزحکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کاوقت آگیا ہے۔عام انتخابات ان ظالم وجابرحکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں