تحریک انصاف مینارٹی ونگ کا مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف شدید احتجاج

جہانگیر خان تر ین اورعلیم خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی عمران خان سے جاری کردہ لسٹوں کو فوری منسوخ کر نے کا مطالبہ

جمعرات 14 جون 2018 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ کا مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف شدید احتجاج ‘جہانگیر خان تر ین اورعلیم خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ چیئر مین عمران خان سے مطالبہ ہے کہ جاری کردہ لسٹوں کو فوری منسوخ کیا جائے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انٹرویو کرنے کے بعد ٹکٹ جاری کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف مینارٹی کے رہنما عام رسموئیل، مابرک گل،شاکر ندیم،طارق صداق،اسحاق گل،اسلم کامی،وسیم ارشاد سمیت دیگر نے لاہور پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شرکاء نے علیم خان اور جہانگیر ترین کیخلاف بھی نعرے بازی کی۔انہوں نے مزید کہا مینارٹی کے امیدوارں کے انٹرویو کرنا بھی لازم تھے لیکن چند نام نہاد لوگوں کو نوازنے کیلئے انٹرویو کا سلسلہ ہی مینارٹی پر آکر ختم کردیا گیا ہم چیئر مین عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور تمام مینارٹی کے رہنمائوں کے دوبارہ انٹرویو کیے جائیں اور جو حق دار ہیں ان کو حق نہ مارا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں