الیکشن 2018 کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل تیسرے روز بھی جاری رہا

لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر اب تک 70 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔این اے 132 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے، این اے 130 سے تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 14 جون 2018 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) الیکشن 2018 کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل تیسرے روز بھی جاری ہے، لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر اب تک 70 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔این اے 132 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے، این اے 130 سے تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

(جاری ہے)

این اے 127 سے تحریک انصاف کے جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے۔ این اے 133 سے سرادر ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی پر 18 جون تک فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔این اے 123سے لیگی رہنما حاجی ملک ریاض، پی ٹی آئی کے مہر واجد سمیت 14 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے، اسی طرح این اے 128 سے اعجاز احمد ڈیال، این اے 134 سے پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ این اے 124 سے حمزہ شہباز اور این اے 125 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ 18 جون کو ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں